چین: جوتا ساز فیکٹری میں آگ لگ گئی، 28 افراد ہلاک

چین کے مشرقی صوبے فوجیان میں جوتا ساز فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی سے 28 افراد ہلاک ہو گئے۔
فوٹو بشکریہ عالمی میڈیا
Updated 22 گھنٹے قبل | Published July, 9 2026 | Muhammad Bilal
بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کے مشرقی صوبے فوجیان میں جوتا ساز فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی سے 28 افراد ہلاک ہو گئے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجیان کے شہر جنجیان کے علاقے چنڈائی ٹاؤن شپ کے جیانگتو گاؤں میں واقع شوز فیکٹری میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً 12 بج کر 4 منٹ پر آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے کئی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت فیکٹری کی عمارت میں 237 ورکرز اور 2 وزیٹرز موجود تھے، ریسکیو عملے نے 213 افراد کو عمارت سے نکال لیا تاہم 28 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

رپورٹس کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے قریبی شہر کوانژو سے 183 فائر فائٹرز اور 35 فائر ٹرکس جائے وقوعہ پر روانہ کیے گئے، کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں فیکٹری سے بلند شعلے اور گہرا سیاہ دھواں اٹھتا دکھائی دیا جبکہ بعض افراد چھت پر پھنسے ہوئے مدد کے لیے اشارے کرتے بھی نظر آئے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کی کہ پھنسے ہوئے افراد کی تلاش، زخمیوں کے علاج اور متاثرہ خاندانوں کی امداد میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کابل یونیورسٹی کے طلبہ ہاسٹل میں دھماکہ، 20 طلبہ زخمی

انہوں نے حادثے کی وجوہات کے تعین کے لیے فوری تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم بھی دیا۔

چینی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق فیکٹری کے مالک اور انتظامیہ سے تعلق رکھنے والے دیگر ذمہ دار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ کمپنی کے اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق تاحال آگ لگنے کی اصل وجہ سامنے نہیں آ سکی اور حکام مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.56 ▼ 0.64
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.13 ▼ 0.42
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.84 ▲ 0.18
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.91 ▲ 1.18
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▼ 0.16
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.80 ▼ 0.15
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 427,853 ▼ 7,698
Gold 22K Per Tola 392,198 ▼ 7,057
Gold 21K Per Tola 374,371 ▼ 6,736
Gold 18K Per Tola 320,889 ▼ 5,774
Silver Per Tola 6,243 ▼ 288
Platinum Per oz (USD) 1,638 ▼ 12.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں