بھارت: بیوی نے شوہر کو ٹوائلٹ کلینر کا انجیکشن لگا کر قتل کردیا

بھارت
مقتول کی شناخت جی سرینواس کے نام سے ہوئی ہے/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 7 2026 |
ممبئی (ویب ڈیسک): بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں ایک شخص کے مبینہ قتل کے معاملے نے سنسنی پھیلا دی ہے جہاں ایک خاتون نے اپنے مبینہ آشنا کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو ٹوائلٹ کلینر کا انجیکشن لگا کر قتل کر دیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت جی سرینواس کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ملزمان میں اس کی اہلیہ اور اس کا مبینہ آشنا شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں کے درمیان کافی عرصے سے تعلقات تھے، اور شوہر ان کے راستے میں رکاوٹ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کانگو وائرس، پہلا ہلاکت خیز کیس سامنے آ گیا

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مبینہ طور پر ٹوائلٹ صاف کرنے والے کیمیکل کو سرنج میں بھر کر مقتول کے جسم میں انجیکٹ کیا جس سے اس کی طبیعت بگڑ گئی۔

اسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ کے بعد پولیس نے واقعے کو قتل قرار دیتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے پوچھ گچھ جاری ہے اور ان کے خلاف قتل اور مجرمانہ سازش سمیت متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور عدالت میں شواہد پیش کیے جائیں گے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.35 ▲ 0.25
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.43 ▲ 0.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.69 ▲ 0.29
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.06 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.78 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.96
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 435,728 ▼ 20
Gold 22K Per Tola 399,418 ▼ 18
Gold 21K Per Tola 381,262 ▼ 17
Gold 18K Per Tola 326,796 ▼ 15
Silver Per Tola 6,507 ▼ 4
Platinum Per oz (USD) 1,642 ▼ 4.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں