کانگو وائرس: پہلا ہلاکت خیز کیس سامنے آ گیا
Congo virus Pakistan
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان میں سال 2026 کا کانگو وائرس کا پہلا ہلاکت خیز کیس سامنے آ گیا، جہاں ایک 17 سالہ نوجوان انتقال کر گیا۔

سندھ انفیکشن ڈیزیزز ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کے مطابق مریض کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں اس کے جسم سے خون بہنے کی علامات ظاہر ہو رہی تھیں۔

ڈاکٹرز نے فوری طور پر مریض کو آئی سی یو میں داخل کر کے سخت آئسولیشن میں علاج شروع کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق متاثرہ نوجوان مویشی فارم پر کام کرتا تھا اور اسے تیز بخار کی شکایت کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔ طبی ماہرین نے علامات کی بنیاد پر کانگو وائرس کا شبہ ظاہر کیا جس کے بعد ٹیسٹ کے لیے نمونے بھیجے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈومیسائل سسٹم ڈیجیٹل، فیس میں بڑا اضافہ

ٹیسٹ رپورٹس میں وائرس کی تصدیق ہونے پر مریض کو مزید علاج کے لیے مخصوص آئسولیشن یونٹ میں منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

ماہرین کے مطابق کانگو وائرس ایک خطرناک مرض ہے جو عموماً متاثرہ چیچڑ کے کاٹنے یا جانوروں کے خون اور بافتوں سے رابطے کے ذریعے پھیلتا ہے جبکہ انسان سے انسان میں بھی منتقل ہو سکتا ہے۔ اس بیماری کی شرح اموات 10 سے 40 فیصد تک ہو سکتی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.03 ▲ 0.04
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.20 ▲ 1.26
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.18 ▲ 1.38
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.74 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.43 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.40 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 436,383 ▲ 766
Gold 22K Per Tola 400,018 ▲ 703
Gold 21K Per Tola 381,835 ▲ 671
Gold 18K Per Tola 327,288 ▲ 575
Silver Per Tola 6,344 ▲ 28
Platinum Per oz (USD) 1,700 ▲ 9.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.66 ▼ 2.71
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.14 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں