ڈومیسائل سسٹم ڈیجیٹل، فیس میں بڑا اضافہ
domicile system Punjab
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے ڈومیسائل سسٹم کو مکمل طور پر ڈیجیٹل اور پیپر لیس بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

  حکام کے مطابق نئے نظام کے تحت درخواست، تصدیق اور ادائیگی کا تمام عمل آن لائن کیا جائے گا جس سے شہریوں کو دفاتر کے چکر لگانے سے نجات ملے گی اور سروس کی فراہمی تیز ہو جائے گی۔

پنجاب کابینہ نے اس کے ساتھ ڈومیسائل فیس میں 175 فیصد اضافے کی بھی منظوری دے دی ہے جس کے بعد فیس 200 روپے سے بڑھا کر 550 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نجی اسکولوں کیلئے نئے قواعد و ضوابط جاری

نئے فیس اسٹرکچر میں بنیادی فیس، ای اسٹیمپ چارجز اور سروس فیس شامل ہوں گے جبکہ اضافی سہولیات جیسے کورئیر ڈیلیوری اور ڈیجیٹل سسٹم کی دیکھ بھال کے اخراجات بھی شامل کیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد نظام کو جدید بنانا، شفافیت کو فروغ دینا اور شہریوں کو تیز اور آسان سہولیات فراہم کرنا ہے، تاہم فیس میں اضافے پر عوامی سطح پر تشویش بھی پائی جا رہی ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں