نجی اسکولوں کیلئے نئے قواعد و ضوابط جاری
Sindh school fees
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے نجی اسکولوں کے لیے فیسوں اور تعلیمی شیڈول سے متعلق نئے قواعد و ضوابط جاری کر دیے ہیں۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق میٹرک کے طلبہ سے مارچ 2026 تک ہی فیس وصول کی جائے گی جبکہ اپریل 2026 کے امتحانات دینے والے طلبہ سے کسی بھی قسم کی اضافی فیس لینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نئے قواعد کے تحت جماعت نہم سے دہم میں جانے والے طلبہ سے جون اور جولائی 2026 کی فیس اپریل اور مئی میں پیشگی وصول کی جائے گی تاکہ مالی امور کو بہتر انداز میں منظم کیا جا سکے۔

پری پرائمری سے جماعت نہم تک کے طلبہ کے لیے بھی نیا فیس سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت اسکولوں کو اپریل تا جون اور مئی تا جولائی کے لیے الگ الگ فیس واؤچرز جاری کرنا ہوں گے تاکہ ریکارڈ میں شفافیت برقرار رکھی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ 2026: طویل چھٹیوں کا امکان، تاریخیں سامنے آ گئیں

مزید برآں، فیس واؤچرز کی مدت بھی مقرر کر دی گئی ہے جس کے مطابق جون کے واؤچرز 30 جون تک جبکہ جولائی کے واؤچرز 31 جولائی تک قابلِ قبول ہوں گے۔

محکمہ تعلیم نے خبردار کیا ہے کہ ان ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں