’’5 ایکڑ زمین پر اڑھائی لاکھ روپے ملیں گے‘‘،مریم نواز نے خوشخبری سنا دی

وزیراعلی پنجاب مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنا کھیت اپنا روزگار کی قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 7 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اگر کسی کی 5 ایکڑ زمین ہے تو اسے اڑھائی لاکھ روپے ملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ محکمہ زراعت سے کہہ دیا ہے کہ مزید زمینیں تلاش کریں، صوبے کی ایگری کلچر پروڈکشن میں اضافہ ہوگا۔ پنجاب حکومت فی ایکڑ پر 50 ہزار روپے فراہم کر رہی ہے، قرعہ اندازی 100 فیصد میرٹ پر ہوئی ہے، سب سے زیادہ ضرورت مند لوگوں کا اس میں نام آیا ہے۔ تھر سے پوٹاہار، جنوبی اور سینٹرل پنجاب کے کسانوں کو با اختیار بنایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم، وزیراعلیٰ مریم نواز نے قرعہ اندازی کر دی

واضح رہے کہ پنجاب میں اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم کے تحت 30 ہزار خوش نصیبوں میں پانچ ، پانچ ایکڑ زمین تقسیم کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قرعہ اندازی میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی۔

تقریب سے خطاب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قابل کاشت سرکاری زمین بیس سال کی مفت لیز پر مستحق خاندانوں میں تقسیم کی جارہی ہے۔ صوبائی حکومت زمین پر کاشت میں مدد کے لیے تکنیکی مدد اور فی ایکڑ 50 ہزار روپے بھی دے گی ۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.35 ▲ 0.25
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.43 ▲ 0.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.69 ▲ 0.29
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.06 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.78 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.96
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 435,728 ▼ 20
Gold 22K Per Tola 399,418 ▼ 18
Gold 21K Per Tola 381,262 ▼ 17
Gold 18K Per Tola 326,796 ▼ 15
Silver Per Tola 6,507 ▼ 4
Platinum Per oz (USD) 1,642 ▼ 4.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں