اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم، وزیراعلیٰ مریم نواز نے قرعہ اندازی کر دی
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 30 ہزار خاندانوں کو محض 100 روپے سالانہ کی علامتی لیز پر 20 سال کے لیے ملکیتی حقوق دے دیے، وزیراعلیٰ پنجاب شریف نے اپنا کھیت، اپنا روزگار اسکیم کی بیلٹنگ کر دی۔
اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم سے پنجاب کے 30 ہزار بے زمین
خاندانوں کو 20 سالوں کے لئے ایک لاکھ 21 ہزار ایکڑ مل گئی، نادار خاندانوں کو زمین کے حقوق بھی مل گئے اور پہلی بار کاشتکاری کے لیے فی ایکڑ 50 ہزار روپے کی مالی امداد بھی فراہم کر دی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے بیلٹنگ کے موقع پر ویریفکیشن کے لئے اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام کی بیلٹنگ میں پہلے کامیاب ہونے والے فیصل آباد کے عبدالستار ولد مختار احمد سے فون پر بات چیت کی، وزیر اعلیٰ نے کمپیوٹرائزڈ بیلٹنگ میں کامیابی سے قابل کاشت زرعی اراضی حاصل کرنے والے 30 ہزار خاندانوں کو دلی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اپنا کماؤ،اپنا کھاؤ تے،شان نال جیو۔
مریم نواز نے کامیاب امیدوار سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مبارک ہو، اگلے بیس سال کے لیے آپ مالک ہیں، سال کا صرف 100 روپیہ دینا ہے، 4 ایکڑ زمین آپ کو ملی ہے، 59 ہزار روپے فی ایکڑ دینے ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اب آپ کو کسی کی محتاجی اور مدد نہیں لینی پڑے گی ،زمین کی تیاری کے لئے آپ کو دو لاکھ روپے بھی دیں گے، خوب کماؤ، ترقی کرو اور گھر والوں کو کھلاؤ۔
یہ بھی پڑھیں: اپنا کھیت، اپنا روزگار اسکیم: پورٹل اوپن، ابھی اپلائی کریں
انہوں نے مزید کہا کہ کامیاب امیدواروں کو بہت جلد لیز سرٹیفکیٹ مل جائے گا، پنجاب کی قابل کاشت اراضی کی نشاندہی کر کے غریب خاندانوں کو دیں گے،صرف ضرورت مند خاندان کو زمین ملے گی جسکی اپنی زرعی ملکیت نہ ہو۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم غریب سے غریب تر طبقے کے لیے ہے، اپنا کھیت اپنا روزگار سے نادار عزتِ نفس بھی بحال رہے گی، مالی خودمختاری بھی آئے گی، ایگری پروڈکشن بھی بڑھے گی، پنجاب واحد صوبہ بن گیا جس نے سرکاری زمین میں عوام کو اسٹیک ہولڈر بنایا ہے۔