اپنا کھیت، اپنا روزگار اسکیم: پورٹل اوپن، ابھی اپلائی کریں
حکومتِ پنجاب
سکیم کا مقصد دیہی علاقوں میں معاشی خودمختاری کو فروغ دینا اور غربت میں کمی لانا ہے/ فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) حکومتِ پنجاب نے بے زمین کسانوں اور کم آمدن والے گھرانوں کے لیے اپنا کھیت، اپنا روزگار اسکیم 2026 متعارف کرا دی ہے، جس کا مقصد دیہی علاقوں میں معاشی خودمختاری کو فروغ دینا اور غربت میں کمی لانا ہے۔ اس منصوبے کے تحت اہل افراد کو 3 سے 5 ایکڑ تک زرعی زمین فراہم کی جائے گی۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق اس اسکیم کا بنیادی ہدف بے زمین افراد کو باعزت روزگار فراہم کرنا، زرعی شعبے کو مضبوط بنانا اور دیہی معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف کسانوں کی مالی حالت بہتر ہوگی بلکہ زرعی پیداوار میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

اہلیت کے معیار کے تحت درخواست دہندہ کا پنجاب کا مستقل رہائشی ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ عمر 18 سال سے زائد ہونی چاہیے۔ مزید برآں، درخواست دینے والا فرد بے زمین ہو یا اس کے پاس زیادہ سے زیادہ 10 مرلے کا صرف ایک رہائشی مکان ہو۔ کم آمدن والے گھرانوں کو ترجیح دی جائے گی، جبکہ سرکاری ملازمین اور ان کے زیرِ کفالت افراد اس اسکیم کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اساتذہ کیلئے ای بائیک سبسڈی پروگرام کا آغاز

درخواست کے لیے ضروری دستاویزات میں اصل شناختی کارڈ، پنجاب کا ڈومیسائل، بے زمین ہونے کا ثبوت اور رجسٹرڈ موبائل نمبر شامل ہیں۔ حکام کے مطابق درخواست دہندگان کی معلومات کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے اور حقیقی مستحقین تک سہولت پہنچائی جا سکے۔

اس اسکیم کے تحت منتخب افراد کو 5 ایکڑ تک زمین 10 سالہ لیز پر فراہم کی جائے گی، جس کا کرایہ صرف 100 روپے فی ایکڑ سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔ مزید برآں، زمین کی بحالی اور کاشت کے لیے حکومت کی جانب سے 50 ہزار روپے فی ایکڑ تک ترقیاتی گرانٹ بھی دی جائے گی، جس سے کسان اپنی زمین کو قابلِ کاشت بنا سکیں گے۔

حکومت پنجاب نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ منصوبہ دیہی علاقوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا اور ہزاروں خاندانوں کے لیے خوشحالی کا ذریعہ بنے گا۔ ابھی اپلائی کرنے کےلئے یہاں پر کلک کریں۔  

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.58 ▼ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.12 ▼ 0.04
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.35 ▲ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▼ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.57 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,973 ▼ 8,045
Gold 22K Per Tola 414,308 ▼ 7,374
Gold 21K Per Tola 395,476 ▼ 7,039
Gold 18K Per Tola 338,979 ▼ 6,034
Silver Per Tola 6,557 ▼ 301
Platinum Per oz (USD) 1,718 ▼ 59.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 337.51 ▲ 2.97
Diesel HSD Per Litre 261.81
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 300.85
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں