شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا جسد خاکی نماز جنازہ کیلئے تہران منتقل

شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای
آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ کل تہران میں ادا کی جائے گی/فائل فوٹو
Updated | Published July, 3 2026 |
تہران (ویب ڈیسک): امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے نماز جنازہ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ کل تہران میں ادا کی جائے گی جس میں بڑی تعداد میں غیر ملکی مندوبین کے ساتھ ایک کروڑ افراد کی شرکت کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے جسد خاکی کو آخری رسومات کے لیے تہران منتقل کر دیا گیا ہے، ان کی نماز جنازہ گرینڈ مسلہ کمپلیکس میں ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں پاکستان سے کون شرکت کرے گا؟

شہید سپریم لیڈر کے جسد خاکی کو نماز جنازہ کے بعد قم، نجف اور کربلا لیکر جایا جائے گا اور پھر میت واپس ایران لا کر آیت اللہ علی خامنہ ای کو مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

دوسری جانب ایران کے خاتم الانبیا بریگیڈ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل یا امریکا نے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ کیا تو ایرانی جواب نہایت سخت ہوگا۔

خاتم الانبیا بریگیڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ مخالفین شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملے سے پہلے دو بار سوچ لیں۔

ادھر ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہےکہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت سفر کا اختتام نہیں ، بلکہ ایک نئے باب کا آغاز ہے، شہید سپریم لیڈر کی وراثت اورپیغام ہمیشہ رہے گا، ایرانی صدر نے نمازے جنازہ سے قبل جاری پیغام میں کہا کہ ایران کا مستقبل قومی اتحادکے ذریعے ہی محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.13 ▼ 0.12
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.98 ▲ 0.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.20 ▼ 0.07
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.29
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.72 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.97 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,381
Gold 22K Per Tola 382,599
Gold 21K Per Tola 365,208
Gold 18K Per Tola 313,035
Silver Per Tola 6,095
Platinum Per oz (USD) 1,552 ▲ 0.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں