انٹر نیٹ سب میرین کیبل میں خرابی دور کر دی: پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی
کیبل کی مرمت اور بحالی کے بعد تمام انٹرنیٹ ٹریفک نارمل ہو چکی/ فائل فوٹو
Updated 13 گھنٹے قبل | Published July, 3 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ انٹر نیٹ سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 5 میں خرابی دور کر دی گئی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تصدیق کی ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل سسٹم "SEA-ME-WE 5” (SMW5) کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے، جس کے بعد پاکستان بھر میں انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آ گئی ہے۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق ایس ایم ڈبلیو 5 کیبل کی بحالی سے انٹرنیٹ کی اس معطلی کا خاتمہ ہو گیا ہے جس نے جمعرات کی رات سے صارفین کو متاثر کر رکھا تھا۔ کیبل کی مرمت اور بحالی کے بعد تمام انٹرنیٹ ٹریفک نارمل ہو چکی ہے اور سروسز حسب معمول کام کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر اضافی ڈیوٹی میں کمی

انٹرنیٹ سروس میں یہ خلل ایس ایم ڈبلیو 5 سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث آیا تھا، جس سے ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (TWA) کی بین الاقوامی آئی پی ٹرانزٹ کیپیسٹی کا ایک بڑا حصہ متاثر ہوا تھا۔

سروسز کے تعطل کو کم سے کم کرنے کے لیے انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل بین الاقوامی لنکس پر منتقل کیا گیا تھا، جبکہ ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس نے کنیکٹیویٹی کی بحالی کے لیے ایس ایم ڈبلیو 5 کنسورشیم کے ساتھ مل کر کام کیا۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے نے اس پورے واقعے کے دوران ٹرانس ورلڈ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کیا اور سروسز کی جلد از جلد بحالی کے لیے صورتحال کی مسلسل نگرانی کی۔

پی ٹی اے حکام نے اب تصدیق کی ہے کہ ایس ایم ڈبلیو 5 کیبل کے مکمل فعال ہونے کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مستحکم ہو چکی ہیں اور ٹریفک معمول پر آ گئی ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.13 ▼ 0.12
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.98 ▲ 0.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.20 ▼ 0.07
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.29
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.72 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.97 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,381
Gold 22K Per Tola 382,599
Gold 21K Per Tola 365,208
Gold 18K Per Tola 313,035
Silver Per Tola 6,095
Platinum Per oz (USD) 1,552 ▲ 0.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں