کاہنہ جیسے سانحات پر رات کو نیند بھی نہیں آتی: وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیراعلی پنجاب مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پیغام امن کمیٹی کے اراکین سے خطاب کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 3 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب کاہنہ جیسے سانحات ہوتے ہیں تو انہیں رات کو نیند نہیں آتی۔

لاہور میں پیغام امن کمیٹی کے اراکین سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ سانحہ کاہنہ میں 14 معصوم بچے جان سے گئے، والدین کو اپنے بچوں کو باہر پھیجنے سے پہلے تسلی کرلینی چاہیے کہ ان کے بچے محفوظ ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جب کوئی ایسا واقعہ ہوتا ہے تو مجھے رات کو نیند نہیں آتی، جب کوئی گٹر میں گر کر مرتا ہے تو یہ میری ذمہ داری ہے، انتظامیہ رات کو گٹر کا ڈھکن لگاتی ہے اور کوئی اس کو چوری کرلیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیاسی و معاشی بحران کا حل مذاکرات میں ہے، رانا ثناء اللہ

مریم نواز نے خطاب میں مزید کہا کہ سرگودھا میں بچی کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بہت دلخراش تھا، ایک بچی گھر سے 10 روپے لے کر چیز لینے گئی اور اس کی تذلیل کی گئی، معصوم بچی کا گلہ کاٹ دیا گیا کہ اس کی پہچان نہ ہو سکے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سماجی مسائل کا تدارک ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، پنجاب میں تمام ادارے محنت اور دلجمعی سے کام کر رہے ہیں، قیام امن کے لیے صوبائی کابینہ، آئی جی پنجاب اور انتظامیہ بھرپور محنت کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہے، معرکہ حق کے بعد پاکستان کو پوری دنیا میں عزت ملی، معرکہ حق کا کریڈٹ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جاتا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.13 ▼ 0.12
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.98 ▲ 0.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.20 ▼ 0.07
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.29
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.72 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.97 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,381
Gold 22K Per Tola 382,599
Gold 21K Per Tola 365,208
Gold 18K Per Tola 313,035
Silver Per Tola 6,095
Platinum Per oz (USD) 1,552 ▲ 0.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں