آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں پاکستان سے کون شرکت کرے گا؟
رپورٹس کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کا جسدِ خاکی تہران کے جنوبی علاقے میں واقع امام خمینی حسینیہ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں عوام کو آخری دیدار کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔
تہران میں تعزیتی فضا انتہائی رقت آمیز ہے اور مختلف مقامات پر شہری بڑی تعداد میں اپنے محبوب رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے جمع ہو رہے ہیں۔ نمازِ جنازہ کے سلسلے میں مصلیٰ الکبیر سمیت اہم مقامات پر سخت حفاظتی انتظامات نافذ کیے گئے ہیں تاکہ تقریبات پرامن انداز میں منعقد ہو سکیں۔
ایرانی حکام کے مطابق شہید سپریم لیڈر کی تدفین 8 جولائی کو مشہد میں کی جائے گی، اس کے علاوہ عراق کے مقدس شہروں بغداد، کاظمین، کربلا اور نجف میں بھی تعزیتی اجتماعات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جہاں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف بھی آج تہران پہنچ کر آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے، ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت وفاقی کابینہ کے اہم ارکان بھی موجود ہوں گے۔
وزیراعظم اس موقع پر ایران کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مشکل گھڑی میں مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان
ذرائع کے مطابق ایران کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر کی دعوت پر ترکیہ روانہ ہوں گے، جہاں وہ 5 جولائی تک اہم سرکاری مصروفیات اور اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں شرکت کریں گے۔ یہ دورہ خطے میں سفارتی روابط اور باہمی تعاون کے فروغ کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔