آزاد کشمیر: پی ٹی آئی کا انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان

PTI Boycotts AJK Elections
فائل فوٹو
Updated | Published July, 3 2026 |
مظفرآباد:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آزاد جموں و کشمیر کے آئندہ انتخابات میں حصہ نہ لینے اور انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

پارٹی نے اپنے فیصلے کو کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں انتخابات میں شرکت مناسب نہیں، اس لیے پہلے عوامی مسائل اور جاری بحران کا حل نکالا جائے، اس کے بعد ہی انتخابی عمل آگے بڑھایا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر میں شفاف، آزاد اور منصفانہ انتخابات کیلئے سازگار ماحول ناگزیر ہے۔

پارٹی نے مطالبہ کیا کہ انتخابی شیڈول پر نظرثانی کی جائے اور تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ انتخابی عمل پر عوام کا اعتماد بحال ہو سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کیا جائے اور سیاسی کارکنوں کیخلاف کارروائیاں بند کی جائیں۔ پارٹی کے مطابق جب تک کشمیری عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہوتے اور انتخابی ماحول غیر جانبدار نہیں بنایا جاتا، اس وقت تک تحریک انصاف انتخابی مہم چلائے گی اور نہ ہی انتخابات میں حصہ لے گی۔

پی ٹی آئی نے یہ بھی اعلان کیا کہ پارلیمانی بورڈ کی جانب سے امیدواروں کیلئے ٹکٹوں سے متعلق تمام سفارشات فوری طور پر معطل کر دی گئی ہیں، جبکہ ٹکٹوں کے اجرا کا عمل بھی مؤخر کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:باغبانپورہ میں ٹیوشن سینٹر کا لینٹر گرگیا، بچہ جاں بحق

پارٹی نے اپنے مؤقف میں واضح کیا کہ وہ کشمیری عوام کے جمہوری اور آئینی حقوق کی حمایت جاری رکھے گی، تحریک انصاف کے نزدیک انتخابات سے زیادہ اہم کشمیری عوام کے مسائل، ان کے حقوق اور خطے میں پائیدار استحکام کا قیام ہے، اسی لیے موجودہ حالات میں انتخابی سیاست کے بجائے عوامی مفاد کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.13 ▼ 0.12
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.98 ▲ 0.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.20 ▼ 0.07
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.29
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.72 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.97 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,381
Gold 22K Per Tola 382,599
Gold 21K Per Tola 365,208
Gold 18K Per Tola 313,035
Silver Per Tola 6,095
Platinum Per oz (USD) 1,552 ▲ 0.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں