باغبانپورہ میں ٹیوشن سینٹر کا لینٹر گرگیا، بچہ جاں بحق

باغبانپورہ
ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو سروسز ہسپتال منتقل کر دیا/ فائل فوٹو
Updated 16 گھنٹے قبل | Published July, 2 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک): لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں ایک نجی ٹیوشن سینٹر کا لینٹر گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو سروسز ہسپتال منتقل کر دیا۔

ایم ایس سروسز ہسپتال کے مطابق ایک بچے کو مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا، جبکہ چار زخمی زیر علاج ہیں۔ زخمیوں میں 35 سالہ ندیم، 38 سالہ شکیل، 32 سالہ فیض احمد اور 42 سالہ وسیم شامل ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق چاروں زخمیوں میں کوئی بچہ شامل نہیں اور تمام زخمی خطرے سے باہر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں قائم نجی ٹیوشن سینٹرز کا ہنگامی سروے کرانے کا فیصلہ

ایم ایس سروسز ہسپتال کا کہنا ہے کہ زخمیوں کے سروں پر گہری چوٹیں اور جسم کے مختلف حصوں میں فریکچر آئے ہیں۔ آرتھوپیڈک اور نیورو سرجری کے ماہر ڈاکٹر ایمرجنسی میں ان کا علاج کر رہے ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس نے ٹیوشن سینٹر کی مالکہ نازیہ رضوان سمیت 6 ٹیچرز کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق زیر حراست افراد سے تفتیش جاری ہے تاکہ حادثے کی وجوہات اور ممکنہ غفلت کا تعین کیا جا سکے۔

ادھر وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایجوکیشن اتھارٹی لاہور سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو واقعے کی مکمل تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت بھی کی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جائے حادثہ پر ملبہ ہٹانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.25 ▲ 0.11
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.54 ▼ 0.16
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.27 ▲ 2.54
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.12 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.77 ▲ 0.03
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.95 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,381
Gold 22K Per Tola 382,599
Gold 21K Per Tola 365,208
Gold 18K Per Tola 313,035
Silver Per Tola 6,095
Platinum Per oz (USD) 1,551 ▼ 461,443.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں