امریکا میں دورانِ پرواز چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

Pennsylvania Plane Crash
فائل فوٹو
Updated | Published July, 3 2026 |
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست پینسلوینیا کے لنکاسٹر کاؤنٹی میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دو افراد شدید جھلس کر زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق دونوں زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو کارروائی کے بعد ایئرلفٹ کرکے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لنکاسٹر کاؤنٹی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت طیارے میں صرف دو افراد موجود تھے، جن کے بارے میں ابتدائی طور پر خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ دونوں پائلٹ تھے۔ زخمی افراد جائے حادثہ کے قریب سے ملے، جس کے بعد امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ بیچ کرافٹ بی ای 55 ماڈل کا تھا۔ حکام نے بتایا کہ طیارے نے اپنی پرواز ریاست مسیسپی کے پوپلارویل پرل کاؤنٹی ایئرپورٹ سے شروع کی تھی اور اسے شمالی کیرولینا کے اسٹینلی کاؤنٹی ایئرپورٹ پہنچنا تھا، تاہم منزل تک پہنچنے سے پہلے ہی یہ حادثے کا شکار ہو گیا۔

حادثے کے بعد پولیس، فائر بریگیڈ اور ریسکیو اداروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں مکمل کیں، جبکہ ملبے کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں پاکستان سے کون شرکت کرے گا؟

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا، حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کی اصل وجہ جاننے کیلئے تکنیکی شواہد، موسم کی صورتحال اور پرواز سے متعلق تمام ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.13 ▼ 0.12
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.98 ▲ 0.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.20 ▼ 0.07
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.29
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.72 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.97 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,381
Gold 22K Per Tola 382,599
Gold 21K Per Tola 365,208
Gold 18K Per Tola 313,035
Silver Per Tola 6,095
Platinum Per oz (USD) 1,552 ▲ 0.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں