امریکا اور ایران کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

US Iran talks
فائل فوٹو
Updated | Published July, 2 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) قطر میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے بالواسطہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے،فریقین نے آئندہ بھی بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کر لیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آج دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران پاکستانی اور قطری ثالثوں نے امریکی اور ایرانی وفود سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، مذاکرات میں مجموعی طور پر تعمیری اور مثبت پیش رفت ریکارڈ کی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ بات چیت میں ماضی کے مختلف اجلاسوں خصوصاً لیک لوسرن سربراہی اجلاس کے بعد پیدا ہونے والی پیش رفت کو آگے بڑھایا گیا اور باہمی اعتماد سازی کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ فریقین نے متعدد نکات پر لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستقبل میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں یہ طے پایا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کی تدفین کے بعد مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ اس حوالے سے دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سفارتی عمل کو جاری رکھا جائے گا تاکہ اختلافی امور کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:بحیرہ عرب میں امریکی بحریہ کا سی ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

ذرائع کے مطابق قطر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، جبکہ پاکستان نے بھی مذاکراتی عمل کو مثبت سمت میں لے جانے کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.25 ▲ 0.11
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.65 ▼ 1.05
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.48 ▲ 0.75
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.17 ▲ 0.16
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.95 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں