امریکی فوجی اڈے ایرانی میزائلوں کی رینج سے دور کرنے کی تیاری

US Military Bases
فائل فوٹو
Updated | Published June, 26 2026 |
واشنگٹن:(ویب ڈیسک) ایرانی حملوں کے بعد خلیجی خطے میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو ہونے والے بھاری نقصان کے باعث امریکا نے اپنے فوجی اڈوں کو ایرانی میزائلوں کی رینج سے دور منتقل کرنے کے منصوبے پر غور شروع کر دیا ہے۔

امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں قائم امریکی پانچویں بحری بیڑے کے ہیڈکوارٹرز، مواصلاتی نظام، گوداموں اور متعدد اہم عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان حملوں سے امریکی عسکری ڈھانچے کو نمایاں نقصان اٹھانا پڑا، تاہم امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے تاحال عوامی سطح پر اس نقصان کی تصدیق یا تفصیلات جاری نہیں کیں۔

رپورٹس کے مطابق صرف بحرین میں امریکی بحری تنصیبات کی تعمیر نو پر تقریباً 40 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی، جبکہ خطے میں دیگر امریکی فوجی اڈوں کو پہنچنے والے مجموعی نقصان کا تخمینہ 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل نے دو امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا مستقبل میں اپنے بعض فوجی اڈے یا اہم آپریشنز ایسے مقامات پر منتقل کرنے پر غور کر رہا ہے جو ایرانی میزائلوں کی براہِ راست رینج سے باہر ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:7.1 شدت کا تباہ کن زلزلہ، ہزاروں ہلاکتوں کا خدشہ

 

 

 

رپورٹ میں اسرائیل کو بھی ممکنہ متبادل مقام قرار دیا گیا ہے، جہاں بعض فوجی تنصیبات یا آپریشنل سرگرمیاں منتقل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تاہم امریکی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا، جبکہ دفاعی ماہرین اس پیش رفت کو مشرق وسطیٰ میں بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کا اہم اشارہ قرار دے رہے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.59 ▼ 0.46
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.48 ▼ 0.29
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.10 ▲ 0.14
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.93 ▲ 0.66
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.88 ▼ 0.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں