7.1 شدت کا تباہ کن زلزلہ، ہزاروں ہلاکتوں کا خدشہ

Venezuela Earthquake 2026
فائل فوٹو
Updated | Published June, 25 2026 |
کاراکاس:(ویب ڈیسک) جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں 7.1 شدت کے خوفناک زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکے دارالحکومت کاراکاس سمیت ملک کے مختلف شہروں میں محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ متعدد رہائشی و تجارتی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں جبکہ کئی مکانات مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔

وینزویلا کی حکومت نے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز نے زلزلے سے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فوری امدادی کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب مائیکیٹیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پہنچنے والے نقصان کے باعث عارضی طور پر بند کر دیا گیا، جبکہ کئی علاقوں میں بجلی اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہو گئی ہے۔ ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور زخمیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چین، جاپان اور شمالی کوریا ایرانی تیل کے بڑے خریدار بن گئے

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے۔ ادارے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر سکتی ہے۔

زلزلے کے جھٹکے پڑوسی ملک کولمبیا میں بھی محسوس کیے گئے، جس کے باعث پورے خطے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.05 ▼ 0.62
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.77 ▼ 1.40
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.96 ▼ 1.91
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.27 ▼ 0.94
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.71 ▼ 0.16
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.95 ▼ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں