چین، جاپان اور شمالی کوریا ایرانی تیل کے بڑے خریدار بن گئی

ایرانی تیل
چین، شمالی کوریا اور جاپان نے ایرانی تیل کی تیزی سے خریداری شروع کر دی/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 24 2026 |
تہران (ویب ڈیسک) ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چین، شمالی کوریا اور جاپان نے ایرانی تیل کی تیزی سے خریداری شروع کر دی ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں ایرانی تیل کی فروخت کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، چین، شمالی کوریا اور جاپان نے تیل کی تیزی سے خریداری شروع کردی ہے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے راستے ایرانی تیل کی سپلائی بڑھنے سے عالمی مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے ایران کو خام تیل برآمد کرنے کی اجازت دیدی

ایرانی تیل کی عالمی منڈی میں دستیابی سے عالمی سطح پر بھی مہنگائی میں کمی آنے لگی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے ایران کو خام تیل کی پیداوار، ترسیل اور فروخت کی عارضی اجازت دے دی ہے۔

امریکی وزیر خزانہ کے مطابق امریکا نے ایران کے لیے عارضی طور پر 60 دن کا جنرل لائسنس جاری کر دیا ہے جس کے تحت ایران کو خام تیل پیداوار، ترسیل اور فروخت کی باقاعدہ اجازت ہو گی۔

امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اہم سفارتی کامیابیوں سےدنیا کو مزید محفوظ ،خوشحال بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے ایران نے آبنائےہرمز میں جہازوں کی آزادانہ نقل وحمل کی یقین دہانی کروائی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.67 ▲ 0.44
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.17 ▼ 0.77
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.87 ▼ 0.76
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.21 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.87 ▲ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.04 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں