ایرانی ریال کی قیمت میں نمایاں تیزی، پاکستانیوں کی غیر معمولی دلچسپی

ایرانی ریال
طلب میں اضافے کے باعث اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قدر مسلسل بڑھ رہی ہے/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 24 2026 |
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ان دنوں ایرانی ریال کی طلب میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث اس کی قیمت میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کرنسی مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ چند روز، خصوصاً پانچ سے چھ دن کے دوران، شہریوں کی بڑی تعداد نے ایرانی ریال کی خریداری میں غیر معمولی دلچسپی ظاہر کی، جس سے مارکیٹ کے رجحانات واضح طور پر متاثر ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طلب میں اضافے کے باعث اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قدر مسلسل بڑھ رہی ہے اور اندازوں کے مطابق اس کی قیمت میں تقریباً 100 فیصد اضافہ ہو چکا ہے، یعنی اس کی مالیت تقریباً دوگنا ہو گئی ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان کے مطابق نئی صورتحال کے بعد صرف چھ دنوں کے اندر پاکستانی شہریوں نے اوپن مارکیٹ سے تقریباً 3 ٹریلین روپے سے زائد مالیت کی ایرانی کرنسی خریدی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خریداروں میں زیادہ تر متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یکم جولائی سے تنخواہ پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟ نئے سیلبز متعارف

ملک بوستان نے بتایا کہ غیر معمولی خریداری کے رجحان کے باعث اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ان کے مطابق ایک کروڑ ایرانی ریال، جو چند روز قبل تقریباً دو ہزار پاکستانی روپے میں دستیاب تھے، اب تقریباً چار ہزار روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان ممکنہ معاہدے سے متعلق خبروں نے کرنسی مارکیٹ میں قیاس آرائیوں کو فروغ دیا ہے، جس کے نتیجے میں ایرانی ریال کی طلب میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

چیئرمین ای سی اے پی نے عوام کو مشورہ دیا کہ کرنسی کی خرید و فروخت صرف لائسنس یافتہ ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے کی جائے تاکہ کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی یا غیر قانونی لین دین سے محفوظ رہا جا سکے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.67 ▲ 0.44
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.17 ▼ 0.77
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.87 ▼ 0.76
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.21 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.87 ▲ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.04 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں