یکم جولائی سے تنخواہ پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟ نئے سیلبز متعارف

وفاقی حکومت کی جانب سے یکم جولائی 2026 سے سرکاری ملازمین اور تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس کے نئے سلیب متعارف کرا دیے گئے۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 23 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے یکم جولائی 2026 سے سرکاری ملازمین اور تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس کے نئے سلیب متعارف کرا دیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں فنانس بل 2026 منظور کر لیا گیا جس کے تحت مختلف آمدنی رکھنے والے افراد کے لیے نئی ٹیکس شرحیں مقرر کی گئی ہیں۔

فنانس بل کے مطابق سالانہ 6 لاکھ روپے تک آمدن رکھنے والے افراد کو انکم ٹیکس سے مکمل طور پر استثنیٰ دیا گیا ہے جبکہ سالانہ 6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے تک آمدن رکھنے والے افراد پر ایک فیصد انکم ٹیکس عائد ہو گا۔

نئے ٹیکس نظام کے تحت سالانہ 12 لاکھ سے 22 لاکھ روپے آمدن رکھنے والے افراد کو 6 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس ادا کرنا ہو گا جبکہ اضافی رقم پر 11 فیصد ٹیکس واجب الادا ہو گا۔

اسی طرح 22 لاکھ سے 32 لاکھ روپے سالانہ آمدن رکھنے والے افراد پر ایک لاکھ 16 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس کیا گیا ہے جبکہ اضافی رقم پر 20 فیصد ٹیکس ادا کرنا پڑے گا جبکہ اس سے قبل یہ شرح 23 فیصد تھی۔

فنانس بل میں کہا گیا ہے کہ 32 لاکھ سے 41 لاکھ روپے سالانہ آمدن کے حامل افراد پر 3 لاکھ 46 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس اور اضافی رقم پر 25 فیصد ٹیکس واجب الادا گا۔

اسی طرح 41 لاکھ سے 56 لاکھ روپے سالانہ آمدن والوں کے لیے 5 لاکھ 41 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس رکھا گیا ہے جبکہ اضافی رقم پر 29 فیصد ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی و ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

نئے سلیب کے تحت 56 لاکھ سے 70 لاکھ روپے سالانہ انکم رکھنے والوں کو 9 لاکھ 76 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس کے ساتھ اضافی رقم پر 32 فیصد ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔

اسی طرح 70 لاکھ روپے سے زائد سالانہ انکم رکھنے والے افراد پر 14 لاکھ 24 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس اور اضافی آمدن پر 35 فیصد انکم ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

فنانس بل 2026 کے تحت تمام نئی ٹیکس شرحوں کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہو گا اور ان کا اطلاق تنخواہ دار طبقے اور سرکاری ملازمین پر یکساں کیا جائے گا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں