بلوچستان: عاشورہ کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا اعلان

بلوچستان حکومت
بلوچستان میں سرکاری و نیم سرکاری تمام دفاتر بند رہیں گے/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 23 2026 |
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان حکومت نے یوم عاشورہ کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا جبکہ وفاقی حکومت پہلے ہی ملک بھر میں تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر چکی ہے۔

حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر بلوچستان میں سرکاری و نیم سرکاری تمام دفاتر بند رہیں گے، تعطیلات کا فیصلہ محرم الحرام کے مذہبی احترام اور عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے بھی پہلے سے ہی عاشورہ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر چکی ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاسپورٹ دفاتر میں نقد فیس جمع کرانے کا نظام ختم

وفاقی نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں 25 اور 26 جون کو عام تعطیل ہوگی نیز یہ تعطیلات کابینہ ڈویژن کے 19 جنوری 2026 کے جاری سرکلر کے تسلسل میں کی گئی ہیں۔

علاؤہ ازیں، سندھ حکومت نے بھی یوم عاشورہ کے موقع پر 9 اور 10 محرم الحرام کو چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

سندھ کی جانب سے جاری اس اعلامیے کے مطابق 25 اور 26 جون 2026 یعنی جمعرات اور جمعہ کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی اور اس کے دوران صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی ادارے، تعلیمی مراکز اور دفاتر بند رہیں گے۔

مزید برآں، وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی انتظامات کے تحت عاشورہ کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تاہم مخصوص سہولیات اور موبائل سروسز بحال رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.94 ▼ 0.73
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.63 ▲ 0.23
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.75 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.07 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں