حکومت کا کاروباری خواتین کیلئے ڈیجیٹل قرضہ پروگرام متعارف
تفصیلات کے مطابق ملک میں خواتین کی معاشی خود مختاری کو فروغ دینے کیلئے یہ قرضہ سکیم ایک اہم پیش رفت ثابت ہوئی ہے جہاں خواتین کو اپنے کاروبار کے آغاز، توسیع اور ترقی کیلئے آسان مالی سہولت فراہم کی جائے گی۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے "خود مختار خاتون پروگرام" کے تحت اس جدید قرضہ اسکیم کی منظوری دی ہے۔ منصوبے کے تحت خواتین کے زیر نگرانی چلنے والے مائیکرو، سمال اور میڈیم انٹرپرائزز کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاسپورٹ دفاتر میں نقد فیس جمع کرانے کا نظام ختم
حکام کے مطابق کاروباری خواتین کو انکے کریڈٹ اسسمنٹ اور مالی استعداد کی بنیاد پر ایک لاکھ روپے سے لے کر 15 لاکھ روپے تک کی فنانسنگ دی جا سکے گی، نیز قرض کے حصول کا عمل مکمل طور پر ڈیجیٹل ہوگا جس سے درخواست دہندگان کو دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑے گے۔
ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے ساتھ ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
علاوہ ازیں، اس قرضہ سکیم کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار چلانے والی خواتین کو سرمایہ تک آسان رسائی حاصل ہوگی، جس سے وہ اپنے کاروبار کو مزید وسعت دینے کے قابل ہو سکیں گا۔