پاسپورٹ دفاتر میں نقد فیس جمع کرانے کا نظام ختم

پاسپورٹ اینڈ امیگریشن
پاسپورٹ فیس کی ادائیگی صرف ڈیجیٹل طریقے سے کیو آر کوڈ کے ذریعے کی جا سکے گی/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 23 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پاسپورٹ خدمات کو مزید مؤثر اور جدید بنانے کے لیے یکم جولائی سے ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں نقد فیس وصولی کا نظام ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نئے نظام کے تحت پاسپورٹ فیس کی ادائیگی صرف ڈیجیٹل طریقے سے کیو آر کوڈ کے ذریعے کی جا سکے گی۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں خدمات کی بہتری اور شہریوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے متعدد فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم جولائی سے تمام پاسپورٹ دفاتر میں نقد رقم کے ذریعے فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ شہری پاسپورٹ فیس کی ادائیگی صرف کیو آر کوڈ کے ذریعے ڈیجیٹل نظام کے تحت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف گلوکار طارق طافو 58 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد مالیاتی لین دین کو مزید شفاف بنانا اور پاسپورٹ دفاتر میں فیس جمع کرانے کے عمل کو آسان بنانا ہے۔

اجلاس میں پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کے رش کو کم کرنے اور خدمات کی رفتار بہتر بنانے کے لیے جدید سہولیات متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر پاسپورٹ دفاتر کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے باقاعدہ مانیٹرنگ کا نظام نافذ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا، تاکہ عوام کو بروقت اور معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل نظام کے نفاذ سے نہ صرف شہریوں کو سہولت ملے گی بلکہ پاسپورٹ کے اجرا کے عمل میں بھی مزید بہتری آئے گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.94 ▼ 0.73
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.63 ▲ 0.23
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.75 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.07 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں