عالمی و ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

عالمی و ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی آگئی۔
فائل فوٹو
Updated 16 گھنٹے قبل | Published June, 23 2026 | Muhammad Bilal
کراچی: (سنو نیوز) عالمی و ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی آگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 10 ہزار 400 روپے سستا ہو گیا، ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 236 روپے پر آ گئی۔

جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا کہ ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 9 ہزار 360 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے، 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 68 ہزار 985 روپے رہ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازاروں میں بھی فی اونس سونے کے بھاؤ گر گئے، بین الاقوامی صرافہ مارکیٹوں میں فی اونس سونے کی قیمت میں 104 ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد عالمی صرافہ منڈی میں فی اونس سونے کا بھاؤ 4 ہزار 98 ڈالر فی اونس رہ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کِیا کا مشہور ویریئنٹ "سپورٹیج" کی قیمت میں لاکھوں روپے کمی کا اعلان

علاوہ ازیں مقامی سطح پر آج فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 487 روپے فی تولہ کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد ملکی سطح پر فی تولہ چاندی کی کمی 6 ہزار 664 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 438 روپے کی کمی کے بعد 5 ہزار 641 روپے ہو گئی ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں