ایم ڈی کیٹ 2026 کی آن لائن رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز
تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) نے ایم ڈی کیٹ امتحان کے لیے آن لائن رجسٹریشن شروع کر دی ہے۔ امیدوار 8 جولائی 2026 تک سنگل فیس کے ساتھ رجسٹریشن کرا سکیں گے، جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 13 جولائی 2026 مقرر کی گئی ہے۔
ایم ڈی کیٹ کا انعقاد ملک بھر میں 16 اگست 2026 کو ہوگا۔ امتحان میں مجموعی طور پر 180 ملٹی پل چوائس سوالات (MCQs) شامل ہوں گے، جن میں بائیولوجی کے 81، کیمسٹری کے 45، فزکس کے 36، جبکہ انگریزی اور لاجیکل ریزننگ کے 9، 9 سوالات ہوں گے۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق امتحان کے سوالات میں 15 فیصد آسان، 70 فیصد درمیانی درجے اور 15 فیصد مشکل نوعیت کے سوالات شامل کیے جائیں گے۔
پنجاب میں لاہور سمیت 15 شہروں میں ایم ڈی کیٹ امتحان کے لیے امتحانی مراکز قائم کیے جائیں گے، جہاں امیدوار بیک وقت امتحان میں شرکت کریں گے۔