یورپ میں شدید گرمی کی لہر انسانی جانیں نگلنے لگی

یورپ میں گرمی کی شدید لہر انسانوں پر قہر ڈھانے لگی، مختلف یورپی ممالک میں شدید گرمی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 25 2026 | Muhammad Bilal
لندن: (ویب ڈیسک) یورپ میں گرمی کی شدید لہر انسانوں پر قہر ڈھانے لگی، مختلف یورپی ممالک میں شدید گرمی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی۔

یورپی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپ کے مختلف ممالک میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئے۔

اسپین میں ہیٹ ویو کے باعث 4 روز میں 200 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے ، کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھونے لگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فرانس میں بھی ہیٹ ویو سے ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جا پہنچی ہے جہاں 80 برس میں پہلی مرتبہ درجہ حرارت 44 ڈگری سے بھی تجاوز کر گیا ہے جبکہ اٹلی میں بھی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید گرمی کے باعث 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

ادھر لندن اور ساؤتھ ایسٹ انگلینڈ کیلئے شدید گرمی کی ریڈ وارننگ میں کل تک بروز جمعہ تک توسیع کردی گئی ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ لندن میں درجہ حرارت 30 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہی رہنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال ایک ہزار عمرہ زائرین شاہی مہمان بنیں گے

گرمی کے باعث اسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ بڑھنے لگا ہے، مختلف ہسپتالوں میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو سے متاثرہ افراد رپورٹ ہو رہے ہیں۔

رائل کالج آف فزیشنز کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے باعث ہسپتالوں کی مشینیں اور آلات بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور ان کی خرابی کا اندیشہ ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.05 ▼ 0.62
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.77 ▼ 1.40
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.96 ▼ 1.91
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.27 ▼ 0.94
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.71 ▼ 0.16
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.95 ▼ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں