دو اسلامی ممالک میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا

تیونس اور ترکیہ میں قمری سال 1447 ہجری کے آخری مہینے ذوالحج کا چاند نظر آنے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
فائل فوٹو
Updated 18 گھنٹے قبل | Published May, 17 2026 | Muhammad Bilal
انقرہ: (ویب ڈیسک) تیونس اور ترکیہ میں قمری سال 1447 ہجری کے آخری مہینے ذوالحج کا چاند نظر آنے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تیونس ذوالحجہ کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں ہفتہ 16 مئی کو ذوالقعدہ کی 29 تاریخ قرار دی گئی تھی اور چاند کی تصدیق کی گئی۔

دوسری جانب ترکیہ نے بھی پیر 18 مئی کو یکم ذوالحجہ قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ ترکیہ میں چاند دیکھنے کے روایتی طریقے کے بجائے فلکیاتی حساب کتاب پر مبنی پہلے سے تیار کردہ اسلامی کیلنڈر کی پیروی کی جاتی ہے جس کے تحت یہ تاریخ طے کی گئی ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عمان سمیت دیگر بیشتر اسلامی ممالک میں اتوار 17 مئی کی شام ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، جہاں حکام اتوار کی شام چاند کی رویت کے بعد عید الاضحیٰ کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات نے بتا دیا

ادھر پاکستان میں بھی ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔

چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں موصول ہونے کی صورت میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔