عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات نے بتا دیا

Eid ul Adha 2026 Pakistan
فائل فوٹو
Updated 11 گھنٹے قبل | Published May, 17 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کی تیاریوں کے درمیان ماہرین فلکیات نے ذوالحجہ کا چاند نظر آنے سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی۔

ماہرین فلکیات کے مطابق چاند دکھائی دینے کے واضح امکانات موجود ہیں اور اس صورت میں عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جا سکتی ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوں گے تاکہ چاند کی رویت سے متعلق شہادتوں کا جائزہ لیا جا سکے۔

رپورٹس کے مطابق لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے، اگر 17 مئی کو چاند نظر آ جاتا ہے تو ملک میں عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائے جانے کا امکان ہے۔

ماہرین فلکیات نے بتایا ہے کہ ذوالحجہ کا چاند 17 مئی کی رات ایک بج کر ایک منٹ پر پیدا ہوگا جبکہ اگلی شام چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ ہوگی، جو رویت کیلئے موزوں سمجھی جاتی ہے، اگر موسم صاف رہا تو چاند دیکھے جانے کے امکانات مزید بڑھ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کی تاریخوں کا اعلان

دوسری جانب شہریوں کی جانب سے عیدالاضحیٰ کی تیاریوں کا آغاز بھی تیزی سے جاری ہے جبکہ مویشی منڈیوں میں سرگرمیاں بڑھنے لگی ہیں۔

حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا، جس کے بعد عیدالاضحیٰ کی تاریخ باضابطہ طور پر سامنے آئے گی۔