امریکہ اور اسرائیل کی ایران پر نئے حملوں کی تیاری؟

Iran-US Tensions
فائل فوٹو
Updated | Published May, 17 2026 |
تہران: (ویب ڈیسک) مشرقِ وسطیٰ میں ایک بار پھر کشیدگی بڑھنے لگی ہے، غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں تعطل کے بعد امریکا اور اسرائیل ممکنہ نئی عسکری کارروائیوں کی تیاری کر رہے ہیں۔

امریکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران کیخلاف ممکنہ کارروائیوں کے مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں، جن میں فوجی تنصیبات اور اہم انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنانا شامل ہے۔

بعض رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ خلیج فارس میں واقع ایران کے اہم تیل برآمدی مرکز خارگ آئی لینڈ سے متعلق حکمت عملی بھی زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ منصوبوں میں خصوصی کمانڈوز کی تعیناتی اور حساس تنصیبات پر کارروائی جیسے اقدامات شامل ہو سکتے ہیں، تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب ایک سینئر اسرائیلی عہدیدار نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ اسرائیل کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے اور ایران سے متعلق امریکی پالیسی کے حتمی فیصلے کا انتظار کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ واقعی شی جن پنگ کے نوٹس پڑھ رہے تھے؟ حقیقت سامنے آگئی

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی مزید بڑھی تو اس کے اثرات عالمی تیل منڈی، معیشت اور سفارتی تعلقات پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی تناؤ کی صورتحال دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جبکہ عالمی برادری ممکنہ تصادم سے بچنے کیلئے سفارتی کوششوں پر زور دے رہی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں