ٹرمپ واقعی شی جن پنگ کے نوٹس پڑھ رہے تھے؟ حقیقت سامنے آگئی

Donald Trump Viral Video
فائل فوٹو
Updated | Published May, 16 2026 |
بیجنگ:(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ سے متعلق ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

جس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ امریکی صدر تقریب کے دوران شی جن پنگ کے ذاتی نوٹس یا خفیہ دستاویزات دیکھنے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم بعد ازاں سامنے آنے والی تفصیلات نے ان دعوؤں کی حقیقت واضح کر دی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تقریب کے دوران چینی صدر شی جن پنگ اپنی نشست سے اُٹھ کر پوڈیم کی جانب جاتے ہیں، اسی دوران ڈونلڈ ٹرمپ میز پر موجود ایک نوٹ بک یا فائل کی طرف نظر ڈالتے دکھائی دیتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس لمحے کو مختلف انداز میں پیش کیا اور کئی قیاس آرائیاں سامنے آئیں۔

بعض صارفین نے دعویٰ کیا کہ امریکی صدر چینی رہنما کے نوٹس پڑھنے کی کوشش کر رہے تھے، جبکہ کچھ افراد نے اس واقعے کو سفارتی آداب کے تناظر میں بھی زیرِ بحث لایا۔

تاہم امریکی نشریاتی ادارے  کی جانب سے کی گئی جانچ میں ان دعوؤں کو غلط قرار دیا گیا، رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والی فائل یا نوٹ بک پر امریکی صدارتی مہر موجود تھی، جس سے اندازہ ہوا کہ وہ ممکنہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی تقریر، بریفنگ نوٹس یا ترجمہ شدہ خطاب تھا۔

مزید یہ بھی بتایا گیا کہ تقریب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ اسی فائل کو اپنے ساتھ پوڈیم تک لے گئے اور خطاب کے دوران اسی مواد سے رجوع کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:فرانسیسی صدر میکرون کو ان کی بیوی نے تھپڑ کیوں مارا؟

اگرچہ وضاحت سامنے آ چکی ہے، لیکن ویڈیو اب بھی سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے، جہاں صارفین مختلف تبصرے اور تجزیے پیش کر رہے ہیں۔

 

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں