فرانسیسی صدر میکرون کو ان کی بیوی نے تھپڑ کیوں مارا؟

Emmanuel Macron slap controversy
فائل فوٹو
Updated 10 گھنٹے قبل | Published May, 14 2026 |
پیرس:(ویب ڈیسک) فرانس کے صدر ایمانویل میکرون اور ان کی اہلیہ بریجیٹ میکرون سے متعلق ایک نئی کتاب نے سیاسی اور سماجی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔

کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خاتون اول نے مئی 2025 میں ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی کے دورے کے دوران طیارے میں صدر میکرون کو تھپڑ اس وقت مارا جب انہیں ان کے موبائل فون میں ایرانی نژاد اداکارہ گل شفتے فرحانی کے ساتھ مبینہ غیرمناسب پیغامات کے تبادلے کا علم ہوا۔

کتاب کے مطابق 48 سالہ صدر میکرون اور 42 سالہ اداکارہ گل شفتے فرحانی کے درمیان کئی ماہ تک قریبی تعلقات رہے۔

مصنفہ نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ میکرون نے ایک پیغام میں اداکارہ کو انتہائی خوبصورت قرار دیا تھا، جس پر بریجیٹ میکرون شدید دل برداشتہ ہوئیں۔

رپورٹس کے مطابق خاتون اول کی ایک قریبی دوست نے مصنفہ کو بتایا کہ بریجیٹ کو صرف پیغامات پر ہی نہیں بلکہ اس احساس پر بھی تکلیف ہوئی کہ وہ آہستہ آہستہ صدر کی زندگی سے دور کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب فرانسیسی صدراتی محل کے ترجمان نے ان تمام دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بریجیٹ میکرون اپنے شوہر کا موبائل فون چیک نہیں کرتیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی طیارہ سمندر میں گرکر تباہ،مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے

دوسری جانب ایرانی اداکارہ گل شفتے فرحانی نے بھی صدر میکرون کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلق یا رابطے کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں