امریکی طیارہ سمندر میں گرکر تباہ،مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے

Florida plane crash survivors
فائل فوٹو
Updated 9 گھنٹے قبل | Published May, 14 2026 |
فلوریڈا:(ویب ڈیسک) اٹلانٹک سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے ایک نجی امریکی طیارے میں سوار تمام 11 افراد معجزانہ طور پر محفوظ بچ نکلے، جنہیں کئی گھنٹوں کے ریسکیو آپریشن کے بعد بحفاظت نکال لیا گیا۔

امریکی حکام کے مطابق دو انجنوں پر مشتمل ٹربو پروپ طیارہ بہاماس سے امریکی ریاست فلوریڈا جا رہا تھا کہ دورانِ پرواز اچانک فنی خرابی کے باعث میلبورن کے ساحل سے تقریباً 80 میل دور اٹلانٹک سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

حادثے کے فوراً بعد طیارے سے ایمرجنسی لوکیشن سگنل موصول ہوا، جس پر امریکی کوسٹ گارڈ اور فضائیہ نے فوری طور پر مشترکہ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم اور سمندر میں طوفانی صورتحال کے باوجود امدادی کارروائیاں جاری رکھی گئیں۔ ریسکیو مشن میں شریک امریکی فضائیہ کی میجر الزبتھ پیواٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام افراد کا زندہ بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں۔

ریسکیو ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی اور فضائی نگرانی کی مدد سے سمندر میں موجود لائف رافٹ کا سراغ لگایا، جہاں تمام مسافر زندگی بچانے والی کشتی میں موجود تھے، امدادی طیارے نے متاثرین کو خوراک، پانی اور حفاظتی سامان بھی فراہم کیا۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کا حیران کن شہر، جہاں سورج 84 دن تک غروب نہیں ہوگا

بعد ازاں تمام افراد کو بحفاظت ساحل تک منتقل کر دیا گیا جبکہ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں