دنیا کا حیران کن شہر، جہاں سورج 84 دن تک غروب نہیں ہوگا

Midnight Sun Alaska
فائل فوٹو
Updated | Published May, 13 2026 |
واشنگٹن:(ویب ڈیسک) دنیا میں ایک ایسا حیرت انگیز شہر بھی موجود ہے جہاں کے رہائشی اب مسلسل 84 دن تک سورج کو غروب ہوتے نہیں دیکھ سکیں گے۔

امریکی ریاست الاسکا کے انتہائی شمال میں واقع شہر اُتقیاغوک، جسے پہلے بیرو کہا جاتا تھا، وہاں سورج 10 مئی کو آخری بار غروب ہوا اور اب 2 اگست تک مسلسل آسمان پر چمکتا رہے گا۔

رپورٹس کے مطابق 10 مئی کو مقامی وقت کے مطابق رات ایک بج کر 48 منٹ پر سورج غروب ہوا، لیکن صرف 69 منٹ بعد دوبارہ طلوع ہوگیا۔

اس کے بعد اب وہاں کئی ہفتوں تک رات کی مکمل تاریکی نہیں ہوگی، اس منفرد قدرتی مظہر کو مڈ نائٹ سن یعنی آدھی رات کا سورج کہا جاتا ہے۔

یہ شہر آرکٹک سرکل میں واقع ہے، جہاں ہر سال گرمیوں کے موسم میں سورج کئی دنوں تک غروب نہیں ہوتا، ماہرین کے مطابق زمین کے جھکاؤ اور قطبی علاقوں کی جغرافیائی پوزیشن کی وجہ سے یہ حیرت انگیز منظر دیکھنے کو ملتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہی شہر سردیوں میں بالکل مختلف صورتحال کا سامنا کرتا ہے، نومبر میں سورج غروب ہونے کے بعد تقریباً 64 دن تک دوبارہ طلوع نہیں ہوتا، جس دوران پورا علاقہ مسلسل تاریکی میں ڈوبا رہتا ہے۔ اس کیفیت کو قطبی رات کہا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے جنگ بندی کی امریکی تجاویز پر ایران کا جواب مسترد کر دیا

قدرت کے اس انوکھے نظام نے دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے جبکہ سیاح بھی اس نایاب منظر کو دیکھنے کیلئے ہر سال الاسکا کا رخ کرتے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں