ٹرمپ نے جنگ بندی کی امریکی تجاویز پر ایران کا جواب مسترد کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کی امریکی تجاویز پر ‏ایران کا جواب مسترد کر دیا۔
فائل فوٹو
Updated | Published May, 11 2026 | Muhammad Bilal
واشنگٹن: (سنو نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کی امریکی تجاویز پر ‏ایران کا جواب مسترد کر دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان جاری ایک بیان میں کہا کہ ابھی ایران کے نام نہاد "نمائندوں" کی طرف سے دیا گیا جواب پڑھا ہے جو مجھے بالکل پسند نہیں آیا ، یہ مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔

علاوہ ازیں امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کا افزودہ یورینیم امریکا کی مکمل سرویلئنس میں ہے،ایران کو کبھی افزودہ یورینیم تک پہنچنے نہیں دیں گے،جب چاہے امریکا ایران کے افزودہ یورینیم تک پہنچ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں لگا کہ کوئی افزودہ یورینیم کے قریب جانے کی کوشش کر رہا ہے تو اسے اڑا دیں گے۔

امریکی صدر کے بیان پر ایران کی جانب سے جاری ردعمل میں کہا گیا کہ ٹرمپ کو مطمئن کرنا ہمارا کام نہیں ، ٹرمپ ایران کے جواب سے مطمئن نہیں تو یہی بہتر ہے ، ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں۔

ایرانی حکام کی جانب سے مزید کہا گیا کہ مذاکراتی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ مذاکرات کے دوران اپنی قوم کی بہتری کیلئے تجاویز دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکی تجاویز کا جواب دیدیا

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکی مطالبات کے باعث مذاکراتی عمل پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے، پاکستان خطے میں پیشہ ورانہ انداز میں ثالثی کا کردار ادا کررہا ہے، جبکہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب خطے کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے دیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا کے غیرمعقول مطالبات اور اقدامات سے خطے میں بے چینی اور عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے، ایران سفارتکاری کو ترجیح دیتا ہے تاہم اگر لڑنے پر مجبور کیا گیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں