ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکی تجاویز کا جواب دیدیا

ایران نے پاکستان کے ذریعے جنگ بندی سے متعلق امریکی تجاویز کا جواب دے دیا۔
فائل فوٹو
Updated | Published May, 10 2026 | Muhammad Bilal
تہران: (سنو نیوز) ایران نے پاکستان کے ذریعے جنگ بندی سے متعلق امریکی تجاویز کا جواب دے دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تہران کا مؤقف ہے کہ مذاکرات میں پہلی ترجیح جنگ کے خاتمے کو دی جائے گی۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پژشکیان نے کہا ہے کہ مذاکرات کا مقصد قومی حقوق کی جنگ لڑناہے،سرتسلیم خم کرنا نہیں، دشمن کے سامنے جھکنا ہماری تاریخ نہیں، سفارتی کوششوں کا واحد مقصد ایرانی مفادات کا دفاع کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے باوجود بندرگاہوں کی غیرقانونی ناکہ بندی جاری ہے، ایرانی بندرگاہوں کی غیرقانونی ناکہ بندی وعدہ خلافی ہے، قوم کے تعاون سے تمام مشکلات پر قابو پایا جائے گا۔

ادھر ایران کی متحدہ فوجی کمانڈکے سربراہ علی عبداللہی نے سپریم لیڈر سید مجتبیٰ علی خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ سیدمجتبیٰ علی خامنہ ای نے ایرانی فوجی سربراہ کو نئے رہنمائی اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ علی عبداللہی نے آیت اللہ سیدمجتبیٰ علی خامنہ ای کو ایرانی فوج کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای تیزی سے رو بصحت

فوجی کمانڈرعلی عبداللہی نے کہا کہ ایرانی افواج امریکا اور اسرائیل کی کسی بھی کارروائی کا مقابلہ کرنے کے لئے تیارہے، دشمن کی طرف سے کسی بھی غلطی پر ایران کا ردعمل سخت ،تیز اور فیصلہ کن ہو گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق سپریم لیڈر سے فوجی کمانڈر کی ملاقات کب ہوئی اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں