ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں

Iran Supreme Leader Health
فائل فوٹو
Updated | Published May, 10 2026 |
تہران: (ویب ڈیسک) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت میں بہتری آ رہی ہے، فضائی حملے میں زخمی ہونے کے بعد تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد سے مجتبیٰ خامنہ ای عوامی منظرنامے سے غائب ہیں جبکہ ان کی سکیورٹی کو غیر معمولی حد تک سخت کر دیا گیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے نے امریکی انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ حملے کے دوران مجتبیٰ خامنہ ای کے چہرے اور ٹانگوں پر شدید چوٹیں آئیں، جس کے باعث انہیں فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وہ اس وقت مکمل آرام کر رہے ہیں اور جدید الیکٹرانک ذرائع استعمال کرنے سے بھی گریز کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مجتبیٰ خامنہ ای اپنے پیغامات قاصدوں کے ذریعے متعلقہ حکام تک پہنچا رہے ہیں تاکہ سکیورٹی خدشات سے بچا جا سکے۔

دوسری جانب ایرانی حکام نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی تفصیلی بیان جاری نہیں کیا، تاہم سیاسی حلقوں میں اس خبر پر شدید بحث جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روس نے ایران کیلئے آبنائے ہرمز کا متبادل راستہ کھول دیا

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ اطلاعات درست ثابت ہوتی ہیں تو ایران کی داخلی سیاست اور خطے کی مجموعی صورتحال پر اس کے اہم اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت اور سکیورٹی سے متعلق خبروں پر عالمی میڈیا کی گہری نظر ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں