روس نے ایران کیلئے آبنائے ہرمز کا متبادل راستہ کھول دیا

Russia Iran relations
فائل فوٹو
Updated | Published May, 9 2026 |
واشنگٹن:)ویب ڈیسک) امریکی اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس نے ایران کو آبنائے ہرمز کا متبادل راستہ فراہم کرتے ہوئے مختلف سامان اور ڈرونز کے پرزے بحیرہ قزوین کے ذریعے منتقل کرنا شروع کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق روس اور ایران کے درمیان دفاعی اور تجارتی تعاون میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، روس بحیرہ قزوین کے راستے ایران کو ڈرونز کے پرزے فراہم کر رہا ہے، جس سے ایران کے ڈرون ذخیرے اور عسکری صلاحیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا کہ روسی تعاون جاری رہنے کی صورت میں ایران مستقبل میں اپنی ڈرون ٹیکنالوجی اور پیداواری صلاحیت کو مزید مضبوط بنا سکتا ہے، روس آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بعض سامان کی منتقلی کیلئے بھی متبادل راستہ استعمال کر رہا ہے تاکہ ایران کو درپیش ممکنہ رکاوٹوں سے بچایا جا سکے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق تقریباً 20 لاکھ ٹن روسی گندم بھی بحیرہ قزوین کے راستے ایران منتقل کی جا رہی ہے، جس سے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا نے ایران کے جزیرہ قشم اور بندرعباس پر حملہ کردیا

دوسری جانب عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ روس اور ایران کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون خطے میں طاقت کے توازن پر اثر انداز ہو سکتا ہے، جبکہ مغربی ممالک اس پیش رفت کو تشویش کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں، تاہم روس اور ایران کی جانب سے اس رپورٹ پر باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں