ٹرمپ کا امریکی بحریہ کو آبنائے ہرمز میں حملے بڑھانے کا حکم
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بحریہ کو آبنائے ہرمز میں کارروائیاں تین گنا بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں کوئی تاخیر یا نرمی ناقابل برداشت ہو گی۔
فائل فوٹو
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بحریہ کو آبنائے ہرمز میں کارروائیاں تین گنا بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں کوئی تاخیر یا نرمی ناقابل برداشت ہو گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بحریہ کو حکم دیا کہ آبنائے ہرمز میں موجود چھوٹی ہو یا بڑی ہر کشتی کو نشانہ بنایا جائے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی ہر کشتی کو تباہ کر دیا جائے، کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کے تمام 159 بحری جہاز سمندر کی تہہ میں جا چکے ہیں، امریکی مائن سوئپرز آبنائے ہرمز کو صاف کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

اپنے ایک اور بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے،امریکی بحریہ کی منظوری کے بغیر کوئی جہاز داخل یا نکل نہیں سکتا، آبنائے ہرمز اس وقت مکمل سیل ہے جب تک کہ ایران ڈیل کرنے کے قابل نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کیساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کو ہو سکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

انہوں نے کہا کہ ایران کو یہ معلوم کرنے میں بہت مشکل پیش آرہی ہے کہ ان کا لیڈر کون ہے، وہ صرف یہ نہیں جانتے، لڑائی سخت گیر اور اعتدال پسندوں کے درمیان ہے، سخت گیر مؤقف کے حامی میدان جنگ میں بری طرح شکست سے دوشار ہو رہے ہیں،سخت گیر ایرانی قیادت پاگل ہے وہ صرف عزت حاصل کرنے کی کوشش میں ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں