ایران کیساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کو ہو سکتا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کو ہو سکتا ہے۔
فائل فوٹو
واشنگٹن: (سنو نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کو ہو سکتا ہے۔

نیویارک پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران سے مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے اچھی خبر ہے، ایران سے مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کو ہو سکتا ہے، فوج کو ہر قسم کی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج کو کہا ہے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی برقرار رکھی جائے، پاکستان اب بھی ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے، جنگ بندی کو اس وقت تک بڑھا رہے ہیں جب تک ایران اپنی تجاویز پیش نہیں کرتا۔

قبل ازیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی قائدین اور نمائندوں کی طرف سے متفقہ تجویز پیش ہونے تک حملہ نہیں کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے متعلق بھی بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کو بند نہیں کرنا چاہتا بلکہ کھلا رکھنا چاہتا ہے تاکہ یومیہ 500 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کر سکے، یہ راستہ بند ہونے سے ایران کو بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہاہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران صرف سیاسی وقار بچانے کے لیے آبنائے ہرمز بند کرنے کی بات کرتا ہے جبکہ حقیقت میں امریکہ نے اس اہم بحری راستے کو مکمل طور پر ناکہ بندی میں لے رکھا ہے، چند روز قبل بعض افراد نے رابطہ کر کے بتایا کہ ایران فوری طور پر آبنائے ہرمز کھلوانا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا پاکستان کی درخواست پر ایران جنگ بندی میں توسیع کا اعلان

امریکی صدر نے ایران کے خلاف سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں عدم استحکام کی بڑی وجہ رہا ہے، گزشتہ کئی دہائیوں سے ایران نے نہ صرف امریکیوں بلکہ دیگر ممالک کے شہریوں کو بھی نقصان پہنچایا اور عالمی قیادت کو مسلسل چیلنج کرتا رہا۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی عسکری صلاحیت کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے، بحری اور فضائی طاقت کمزور ہو چکی ہے جبکہ دفاعی نظام بھی مؤثر نہیں رہا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر باراک اوباما کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایران کو مالی فائدہ پہنچانے کا الزام عائد کیا اور وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹنگ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اخبار اپنا راستہ کھو چکا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں