ٹرمپ کا پاکستان کی درخواست پر ایران جنگ بندی میں توسیع کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا/ فائل فوٹو
(سنو نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی درخواست پر ایران پر حملے نہ کرنے اور جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کر دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا کہ پاکستان کے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست پر فی الحال ایران پر حملے پر مؤخر کر رہے ہیں۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کی حکومت اندرونی طور پر شدید تقسیم کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی ختم ہونے میں وقت کم، توسیع نہیں ہو گی: ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ کے بقول پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ہمیں یہ کہا گیا ہے کہ ایران پر حملہ اس وقت تک مؤخر رکھا جائے جب تک وہاں کی قیادت اور نمائندے کسی مشترکہ تجویز پر متفق نہیں ہو جاتے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد امریکی فوج کو حملے نہ کرنے کی ہدایت کی ہے تاہم ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی جاری رکھنے اور ہر ممکن صورتِ حال کے لیے تیار رہنے کے احکامات بھی دیئے ہیں۔

امریکی صدر نے جنگ بندی میں بھی توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ توسیع اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک ایران کی جانب سے باضابطہ تجویز پیش نہیں کی جاتی اور مذاکرات کسی نتیجے تک نہیں پہنچ جاتے۔

ایک اور بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نہیں چاہتا کہ آبنائے ہرمز بند ہو، ایرانی چاہتے ہیں آبنائے ہرمز کھلی رہے تاکہ روزانہ 500 ملین ڈالر کما سکیں، اگر آبنائے ہرمز بند ہو جائے تو ان کا نقصان ہوگا، وہ صرف یہ کہتے ہیں کہ آبنائے ہرمز بند کرنا چاہتے ہیں، میں نےآبنائے ہرمز کو مکمل بند کر رکھا ہے اس لیے وہ صرف اپنی عزت بچانا چاہتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ چار روز پہلے لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا اور کہا ایران فوری طور پر آبنائے ہرمز کھولنا چاہتا ہے، ہم ایسا کرتے ہیں تو ایران کے ساتھ کبھی کوئی معاہدہ نہیں ہو سکتا، ایران کی قیادت سمیت جب تک باقی ملک کوتباہ نہ کر دیں معاہدہ نہیں ہو سکتا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں