جنگ بندی ختم ہونے میں وقت کم، توسیع نہیں ہو گی: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگ بندی ختم ہونے میں وقت کم رہ گیا، سیز فائر میں توسیع نہیں کی جائے گی۔
فائل فوٹو
واشنگٹن : (سنو نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگ بندی ختم ہونے میں وقت کم رہ گیا، سیز فائر میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تنازع ایک عظیم ڈیل پر ختم ہو گا، ہم مذاکرت کے لئے بہترین پوزیشن میں ہیں، ہم ایران کے ساتھ بہترین انداز میں نمٹ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی ناکہ بندی بہت کامیاب رہی، جنگ بندی ختم ہونے میں بہت کم وقت رہ گیا، میں جنگ بندی میں توسیع نہیں کرنا چاہتا، ہم مسئلے کے فوجی حل کے لیے بھی تیار ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس مذاکرات کے لئے اپنا وفد پاکستان بھیجنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ایک بڑی کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کیساتھ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں جنگ یقینی ہے، ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا جنگ ختم کرنے کیلئے ایران کے ساتھ معاہدہ کر لے گا، ایران کے پاس مذاکرات کے سوا دوسرا کوئی راستہ نہیں، ہم نے ان کی قیادت کو ختم کر دیا، نئی قیادت زیادہ معقول ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران ڈیل کر لیتا ہے تو وہ خود کو بہتر پوزیشن میں لاسکتا ہے، ایران اس وقت جس پوزیشن پر ہے اسے معاہدہ کرنا ہی پڑے گا، میں سمجھتا ہوں اور کوئی راستہ نہیں، فریقین آپس میں بیٹھیں گے تو ڈیل ہو جائے گی۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم ایران کے ساتھ معاملات کو بہت کامیابی سے سنبھال رہے ہیں، ایران کا معاملہ بڑی ڈیل کے ساتھ ختم ہو جائے گا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں