ایران کیساتھ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں جنگ یقینی ہے: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں ایران کے ساتھ جنگ یقینی ہے۔
فائل فوٹو
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں ایران کے ساتھ جنگ یقینی ہے۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ سیز فائر بدھ کی شام ختم ہو جائے گا، معاہدہ نہ ہوا تو سیز فائر میں توسیع کا کوئی امکان نہیں ہے، ایران کو بہت اچھی ڈیل آفر کی ہے، ہم کسی جلد بازی میں نہیں کہ بُرا معاہدہ کر لیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیل نہ ہونے کی صورت میں جنگ یقینی ہے، معاہدہ نہ ہوا تو بہت سارے بم پھٹنا شروع ہو جائیں گے۔

ایران کی مذاکرات میں عدم شرکت کے سوال پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کو مذاکرات میں وہاں ہونا چاہیے، ہم نے وہاں ہونے پر اتفاق کیا تھا، حالانکہ وہ کہتے ہیں کہ ہم نے نہیں کیا لیکن یہ طے پایا تھا، ہم دیکھیں گے کہ وہ وہاں ہوتے ہیں یا نہیں، اگر وہ وہاں نہیں ہوتے، تو وہ بھی ٹھیک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران معاہدے پر آج اسلام آباد میں دستخط ہوں گے، ٹرمپ کا دعویٰ

ایک سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارا مؤقف واضح ہے ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں ہم اس کے سوا کسی چیز پر بات نہیں کر رہے، میں نے مذاکرات کے لیے اپنی اے ٹیم بھیجی اور اس سے بہترین کا کہا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران تنازع ختم ہو تو تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچی آئیں گی، اگر ایران وہ کرتا ہے جو اسے کرنا چاہیے، تو تیل کی قیمتوں میں بہت تیزی سے کمی آئے گی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں