ایران معاہدے پر آج اسلام آباد میں دستخط ہوں گے: ٹرمپ کا دعویٰ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے معاہدے پر آج اسلام آباد میں دستخط ہوں گے۔
فائل فوٹو
واشنگٹن: (سنو نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے معاہدے پر آج اسلام آباد میں دستخط ہوں گے۔

امریکی جریدے نیویارک پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امن مذاکرات کے لئے نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفدکچھ گھنٹوں میں اسلام آباد پہنچ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر معاہدہ پر پہنچ جاتے ہیں تومیں ایرانی سینئر وفد سے ملنے کو تیار ہوں، مذاکرات پر کوئی بھی گیم نہیں کھیل رہا ہے سب سنجیدہ ہیں۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 7 اپریل کو اعلان کیا گیا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی طے پا گئی ہے، جو امریکی وقت کے مطابق منگل کی شام ختم ہونے جا رہی ہے،یہ وقت ایران میں بدھ کی صبح کے برابر بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا امریکا کیساتھ مذاکرات میں شرکت پر غور

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران سے مذاکرات کیلئے میرے نمائندے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، ایران کو بہت اچھی ڈیل آفر کی ہے، میں سمجھتا ہوں امن معاہدہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران سے دوستانہ یامشکل طریقے سےمعاہدہ ضرور ہو گا، یقین ہےہم ایک معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں، اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران کے تمام بجلی گھروں اور پلوں کو تباہ کر دیں گے، معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں ایران سے کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں