ایران کا امریکا کیساتھ مذاکرات میں شرکت پر غور
ایران امریکا کے ساتھ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ میں شمولیت پر غور کر رہا ہے۔
فائل فوٹو
تہران: (سنو نیوز) ایران امریکا کے ساتھ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ میں شمولیت پر غور کر رہا ہے۔

سینئرایرانی عہدیدار نے خبرایجنسی رائٹرز سے گفتگو میں بتایا کہ ایران امریکا کےساتھ مذاکرات میں شرکت پر غور کر رہا ہے، ڈیڈلاک کے خاتمے کے لئے پاکستان کی مثبت کوششیں جاری ہیں۔

دوسرے جانب امریکی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق امریکا بھی آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم پر غور کر رہا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران نے امریکا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری ایک پیغام میں بتایا گیا تھاکہ ایران امریکا کےساتھ مذاکرات کے دوسرے دور میں شامل نہیں ہو گا۔

ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق واشنگٹن کے بے جا مطالبات پر مذاکرات میں شرکت نہیں کریں گے، امریکا ایران سے غیر حقیقی توقعات کر رہا ہے، امریکا کے مؤقف میں ہر لمحہ تبدیلی آ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ میں شرکت سے انکار

ایران کی جانب سے کہا گیا کہ امریکی مؤقف تضادات کا شکار ہے،ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے، ان حالات میں مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت نہیں کر سکتے۔

ادھر ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دورمیں شرکت کا ارادہ نہیں، دوسرے دور کے مذاکرات کیلئے ایرانی وفد پاکستان نہیں جائے گا، فی الحال واشنگٹن بات چیت کا ارادہ نہیں، موجودہ حالات میں امریکہ کے ساتھ بات چیت ممکن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کو امریکہ پر اعتماد نہیں، غزہ، لبنان، ایران میں جنگی جرائم پر یورپ نے کوئی واضح مؤقف نہیں اپنایا، امریکہ کا مؤقف اور مطالبات بدلتے رہتے ہیں جو بات چیت کی راہ میں رکاوٹ ہیں، مذاکرات کے لیے امریکہ سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں