ایران کا مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ میں شرکت سے انکار
ایران نے امریکا سے ہونے والے مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ میں شرکت سے انکار کر دیا۔
فائل فوٹو
تہران: (سنو نیوز) ایران نے امریکا سے ہونے والے مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ میں شرکت سے انکار کر دیا۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری ایک پیغام میں بتایا گیا کہ ایران امریکا کےساتھ مذاکرات کے دوسرے دور میں شامل نہیں ہو گا۔

ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق واشنگٹن کے بے جا مطالبات پر مذاکرات میں شرکت نہیں کریں گے، امریکا ایران سے غیر حقیقی توقعات کر رہا ہے، امریکا کے مؤقف میں ہر لمحہ تبدیلی آ رہی ہے۔

ایران کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی مؤقف تضادات کا شکار ہے،ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے، ان حالات میں مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت نہیں کر سکتے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق امریکا کی مذاکراتی ٹیم ایران سے مذاکرات کے لیے کل اسلام آباد پہنچ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے پاس ایران کو جوہری توانائی سے محروم رکھنے کا جواز نہیں، پزشکیان

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو بہت اچھی ڈیل آفر کی ہے، میں سمجھتا ہوں امن معاہدہ ہو سکتا ہے، ایران سے دوستانہ یامشکل طریقے سےمعاہدہ ضرور ہو گا، یقین ہےہم ایک معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں، اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران کے تمام بجلی گھروں اور پلوں کو تباہ کر دیں گے، معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں ایران سے کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ ایران سے مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ میں نائب صدر جے ڈی وینس امریکی وفد میں شریک ہوں گے جبکہ نمائندہ خصوصی سٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں