ٹرمپ کے پاس ایران کو جوہری توانائی سے محروم رکھنے کا جواز نہیں، ایرانی صدر
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ایران کو جوہری توانائی سے محروم رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
فائل فوٹو
تہران: (سنو نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ایران کو جوہری توانائی سے محروم رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

اپنے ایک بیان میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ عزت کے ساتھ جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، اپنے دفاع کا قانونی اور جائز حق استعمال کر رہے ہیں، کسی ملک پرحملہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ جنگیں اورتنازعات ہم نے شروع نہیں کیے، ٹرمپ کے پاس ایران کو جوہری توانائی سے محروم کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے، ٹرمپ کو کوئی حق نہیں وہ ایران کے عوام کو اس کے حقوق سے روکے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ دشمن اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، ہمارامؤقف خطے میں امن واستحکام اور سلامتی کے تحفظ پر مبنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہماری میزائل بنانے کی صلاحیت کو نہیں روکا جا سکتا، ایران

دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ دشمن کی کسی بھی شرارت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، بیرونی طاقتوں کا ہم پر اپنی مرضی مسلط کرنے کا دور اب ختم ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی حفاظت ایران کے ہاتھ میں ہے، باب المندوب کا کنٹرول انصار اللہ سنبھالے ہوئے ہیں، دشمن کی کسی بھی شرارت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر کا مزید کہنا تھا کہ پیرس اجلاس صرف ایک تماشا ہے، برطانیہ اور فرانس مداخلت نہ کریں،برطانیہ اور فرانس اپنے سمندری راستوں کی فکر کریں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں