ہماری میزائل بنانے کی صلاحیت کو نہیں روکا جا سکتا، ایران
Iran missile capability
فائل فوٹو
تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی فوج کے بریگیڈئیر جنرل محمد رضا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران پر مسلط جنگ دوبارہ شروع کی گئی تو یہ عالمی جنگ میں تبدیل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں محمد رضا کا کہنا تھا کہ امریکا کسی بھی صورت ایران کی میزائل بنانےکی صلاحیتوں کو روک نہیں سکتا۔

 انہوں نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران پرمسلط جنگ دوبارہ شروع کی گئی تو اس بار یہ عالمی جنگ میں تبدیل ہوگی اور اس ماہ تیار کیے گئے میزائلوں سے جواب دیا جائےگا۔

دوسری جانب ایرانی وفد کے سر براہ  اور سپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا سے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، لیکن اب بھی بہت فاصلہ ہے۔

 ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا نے ناکہ بندی کا اعلان کیا جو ایک بھونڈا اور جاہلانہ فیصلہ ہے، دوسرے ممالک آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں مگر ہم نہیں؟ یہ ناممکن ہے۔

 باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ امریکی مائن سویپر اپنی موجودہ پوزیشن سے ایک انچ بھی آگے نہ بڑھیں، امریکی مائن سویپر آگے بڑھا تو ہم یقینی طور پر فائرنگ کریں گے، یہ بات امریکی وفد کو واضح طور پر بتائی جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران نے آبنائے ہرمز میں2 بھارتی جہازوں کو نشانہ بنا دیا

 انہوں نے کہا کہ جنگ میں دشمن کے 170سے 180 ڈرونز  نشانہ بنائے، امریکا کا ایف 35 لڑاکا طیارہ بھی نشانہ بنایا گیا جو معمولی بات نہیں۔

 ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور ایرانی وفد کے سر براہ نے مزید کہا کہ ایران کی جنگی ٹیکنالوجی کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا مگر دشمن بات ضرور سمجھ گیا ہوگا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں