ایران نے آبنائے ہرمز میں2 بھارتی جہازوں کو نشانہ بنا دیا
پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے ہفتہ کے روز آبنائے ہرمز میں ایک بھارتی پرچم بردار آئل ٹینکر سمیت دو جہازوں کو روک کر واپس جانے پر مجبور کر دیا۔پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے ہفتہ کے روز آبنائے ہرمز میں ایک بھارتی پرچم بردار آئل ٹینکر سمیت دو جہازوں کو روک کر واپس جانے پر مجبور کر دیا۔
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے ہفتہ کے روز آبنائے ہرمز میں ایک بھارتی پرچم بردار آئل ٹینکر سمیت دو جہازوں کو روک کر واپس جانے پر مجبور کر دیا۔

 شپنگ مانیٹرنگ ادارے کے مطابق ایرانی گن بوٹس نے ان جہازوں کا تعاقب کیا اور مبینہ طور پر فائرنگ بھی کی جس کے بعد دونوں جہاز مغرب کی جانب واپس مڑ گئے۔
ذرائع کے مطابق ان جہازوں میں سے ایک بہت بڑا آئل ٹینکر تھا جو تقریباً بیس لاکھ بیرل عراقی تیل لے جا رہا تھا۔
دوسری جانب خبر رساں ادارے کے مطابق بعض تجارتی جہازوں کو ریڈیو پیغامات موصول ہوئے جن میں کہا گیا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کر دیا گیا ہے اور کسی بھی جہاز کو گزرنے کی اجازت نہیں۔

مزید یہ پڑھیں: کل بڑی اہم شخصیت وائٹ ہاؤس آرہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہے کہ کون سا فریق برتری حاصل کر رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران جلد معاہدے پر آمادہ ہو سکتا ہے جبکہ ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ تاہم امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جاری ہے جس کا مقصد ایران پر دباؤ ڈالنا ہے۔
توانائی ماہرین کے مطابق اس معاشی دباؤ کے اثرات ظاہر ہونے میں وقت لگے گا اور ایران اب بھی سمندر میں موجود تیل کے ذریعے اپنی آمدن برقرار رکھے ہوئے ہے۔
ادھر خطے میں بدلتی صورتحال بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جہاں لبنان اور اسرائیل کے درمیان براہِ راست مذاکرات کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے جو ایران کے علاقائی اثر و رسوخ کو چیلنج کر سکتی ہے۔

مزید یہ پڑھیں: امریکہ نے روسی تیل پر خرید و فروخت کی پابندیاں ہٹا دیں
اسی دوران برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایران انٹرنیشنل کے دفتر کے قریب آتشزدگی کی کوشش کے الزام میں تین افراد پر فردِ جرم عائد کر دی گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ایک جلتا ہوا کنٹینر پارکنگ ایریا میں پھینکا، تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب امریکہ میں ایک ایرانی شہری کو ویزا فراڈ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جس پر ماضی میں بسیجk تنظیم سے تعلق چھپانے کا الزام ہے۔ حکام کے مطابق یہ اقدامات حالیہ ایران اسرائیل کشیدگی کے بعد امریکہ میں ایرانی شہریوں پر بڑھتی نگرانی کا حصہ ہیں۔
یہ تمام پیش رفتیں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ مشرقِ وسطیٰ میں صورتحال نہایت پیچیدہ اور غیر یقینی ہے جہاں فوجی، معاشی اور سفارتی محاذوں پر بیک وقت کشمکش جاری ہے۔