امریکہ نے روسی تیل پر خرید و فروخت کی پابندیاں ہٹا دیں
US lifts Russia oil sanctions
فائل فوٹو
واشنگٹن:(ویب ڈیسک) امریکی محکمۂ خزانہ نے روسی تیل کی خرید و فروخت پر عائد پابندیوں میں ایک بار پھر ایک ماہ کی نرمی کا اعلان کر دیا۔

حکام کے مطابق روس سے تیل کی خریداری 16 مئی تک بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھی جا سکے گی، جس سے عالمی سطح پر تیل کی دستیابی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

محکمۂ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اس فیصلے کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں تیل کی ممکنہ کمی کو روکنا اور توانائی کے شعبے کو مستحکم رکھنا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق حالیہ عرصے میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور رسد میں کمی کے خدشات بڑھ گئے تھے، جس کے باعث یہ قدم ضروری سمجھا گیا۔

یاد رہے کہ امریکا اس سے قبل بھی محدود مدت کیلئے روسی تیل پر پابندیاں نرم کر چکا ہے، گزشتہ رعایت ختم ہونے کے بعد 11 اپریل کو پابندیاں دوبارہ نافذ کر دی گئی تھیں، تاہم اب ایک مرتبہ پھر ان میں عارضی نرمی دی گئی ہے تاکہ عالمی منڈی میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

توانائی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے نہ صرف عالمی منڈی میں بہتری آئے گی بلکہ تیل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کو بھی روکا جا سکے گا۔

دوسری جانب بعض تجزیہ کار اسے سیاسی حکمت عملی قرار دے رہے ہیں جس کے دور رس اثرات سامنے آ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کل بڑی اہم شخصیت وائٹ ہاؤس آرہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

مبصرین کے مطابق آنے والے دنوں میں اس فیصلے کے عالمی معیشت اور توانائی کے شعبے پر نمایاں اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.85 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.07 ▼ 0.92
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.96 ▼ 1.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.27
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 426,216 ▲ 8,278
Gold 22K Per Tola 390,698 ▲ 7,588
Gold 21K Per Tola 372,939 ▲ 7,244
Gold 18K Per Tola 319,662 ▲ 6,209
Silver Per Tola 6,145 ▲ 270
Platinum Per oz (USD) 1,637 ▲ 40.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.12 ▲ 6.39
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں